ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح شدید دھند کا راج رہا۔ وفاقی درالحکومت اور لاہور سمیت کئی اضلاع دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ساہیوال اور گردو نواح میں بھی دھند کے ڈیرے رہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کراچی میں آج صبح کو درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ، مری اور استور میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 43 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 38 ملی میٹر، اسلام آباد 38 ملی میٹر، گجرات 36 ملی میٹر، سیالکوٹ 30 ملی میٹر، اٹک 29 ملی میٹر، راولاکوٹ 24 ملی میٹر، پشاور 21 ملی میٹر،دیر 15 ملی میٹر، کوٹلی 13 ملی میٹر، لاہور اور کاکول 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کو ہر طرح کا جواب دینے کو تیار ہے، اشرف جہانگیر قاضی

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 16، پارا چنار منفی 12، بگروٹ منفی 10، کالام منفی 07 اور ہنزہ منفی 06 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں