گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، فواد چوہدری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،پاکستان کیخلاف بیانات سے بھارتی وزیراعظم الیکشن نہیں جیت سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‏ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور ریاستی انتخاب دہلی 18 فروری میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوج سات سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہائیوں سے(مقبوضہ) جموں و کشمیر میں بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سینکڑوں لوگ اور سیکیورٹی اہلکار ہوئے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی فوج نے متعدد بار اپنی حکومت سے بارڈر پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت مانگی، لیکن نہیں دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آزادی کے بعد سے ہی مسئلہ برقرار ہے، کچھ خاندانوں اور سیاسی جماعتوں نے خطے میں اس مسئلے کو زندہ رکھا، جس کے نتیجے میں وہاں دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں