اسٹاک مارکیٹ چار پوائنٹ کے اضافے پر بند

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41898 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 146 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ میں زیادہ تر منفی رحجان رہا لیکن ایک وقت میں انڈیکس 41,982 پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح تھی۔

کاروبار میں یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور ہنڈرڈ انڈیکس پھر نیچے چلا گیا۔ ایک وقت میں انڈیکس 41,548 پر بھی ٹریڈ کرتا رہا جو آج کی کم ترین سطح تھی۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مجموعی طور پر108,392,180 شیئرس کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,424,953,019 پاکستانی روپے رہی اور انڈیکس چار پوائنٹ کے اضافے41903 پر رہا۔

 

گزشتہ چار روز سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ مانیٹری پالیسی کے بعد سے سرمایہ کار مزید محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں