بغیر ماسک کے ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی

کورونا وائرس، بیلجیئم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: ماسک پہن کر فرائض سر انجام نہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اب پنجاب پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکار ماسک پہن کر فرائض سر انجام دیں گے۔

چائنیز کے ساتھ فرائض سر انجام دینے والے اہلکار کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے اور ماسک پہن کر فرائض سر انجام نہ دینے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایس پی یو کے 10 ہزار اہلکار چائنیز کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور 4 ہزار سے زائد چائنیز سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ نے محکمہ صحت سے مدد کے لیے آئی جی پنجاب کو خط بھی لکھا تھا۔

چین میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور چینی شہری روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں آ جا رہے ہیں۔

دوسری جانب چین میں موجود پاکستانی طالبعلم نعمان رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ چین میں روزبروزکرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور چینی شہر چنگجو میں مزید 300 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

نعمان رفیق بھٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد چینی باشندے ہیں تاہم شہریوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور باہر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ چینی حکومت شہریوں کو گھروں تک اشیائے ضروریہ فراہم کررہی ہے اور شہریوں کو گھروں سے نکلنے کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس جانے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم پاکستانی حکومت کو اپنے طلبہ کو چین سے واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں۔ چین میں جگہ جگہ شہریوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

پاکستانی طالبعلم نے کہا کہ چین میں شہریوں کے پاس 15، 20 دن کے کھانے کا ذخیرہ موجود ہے۔ ہم 10 دن سے گھر سے باہر نہیں نکلے۔ جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں آنے دیا جائے۔ پی آئی اے نے بھی چین سے پروازیں بند کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں