شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج کا آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کو بڑا چیلنج دے دیا

گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہوئے تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے جن میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی احسان شامل تھے۔


متعلقہ خبریں