تکذیب نکاح کیس، فلم اسٹار میرا کے وکیل کے دلائل مکمل

فوٹو: فائل


لاہور: تکذیب نکاح اپیل پر فلم اسٹار میرا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں فلم اسٹار میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے میرا کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث کے لیے 4 فروری کو طلب کر لیا۔

فلم اسٹار میرا نے اپیل میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمان سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت  کو گمراہ کیا ہے لہٰذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی، میرا کا دعویٰ

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔

اداکارہ میرا کا کریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

میرا نے 1995 میں فلمی کریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں