فاطمہ سہیل محسن عباس کی ’غربت‘ کی حقیقت سامنے لے آئیں  

فاطمہ سہیل محسن عباس کی ’غربت‘ کی حقیقت سامنے لے آئیں  

محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل بچے کی کفالت کی مالی استطاعت نہ رکھنے کے اداکار کے دعویٰ کی حقیقت سامنے لے آئیں۔ 

فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ اداکار نے تصویر کا صرف ایک رخ دکھایا ہے جو کہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار نے می ٹو کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ میرے لیے باعث حیرت ہے کیونکہ می ٹو کا میرے اور محسن کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ مقدمے سے بری ہو چکے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ ابھی تک عدالت میں ہے جس میں ان پر مجھ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی وجہ سے دفعہ 506 لگائی گئی ہے۔

محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ اداکار نے بے روزگاری کا بہانہ بنا کر بچے کا خرچہ دینے سے انکار کر رہے ہیں مگر سچ تو یہ ہے کہ وہ مالی طور پر خاصے مستحکم ہیں، اگر نہیں ہیں تو ڈیفنس فیز 6 کے گھر کی اقساط کیسے ادا کر رہے ہیں اور اپنا خرچہ کیسے اٹھا رہے ہیں؟

فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس باقاعدگی سے کنسرٹ کر رہے ہیں مگر ان کے پاس بچے کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں