پیپلز پارٹی، ن لیگ لین دین کر کے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، سراج الحق

پیپلز پارٹی، ن لیگ لین دین کر کے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، سراج الحق

فوٹو: فائل


کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن لین دین کر کے اپنے مقدمات ختم کروا رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں مجھے حوریں نظر آتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابھی حکومت کی مزید کوہتائیاں سامنے آئیں ویسے بھی حکومت وینٹی لیٹر پر جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت نے سرکاری ملازم کو سینڈ وچ بنا دیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو بلا کر ان کی سرزنش بھی کی ہے یہاں تو ٹانگے والا بھی خسارے میں نہیں ہوتا لیکن ریلوے خسارے میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خدا کے لیے نئے پاکستان کی جگہ پرانا پاکستان ہی بحال کر دو۔ کیا لنگرخانے میں 22 کروڑ عوام کو جگہ مل سکتی ہے؟ اس سے بڑا مذاق اور کیا ہو گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ اندر سے ملی ہوئی ہے اور یہ دونوں جماعتیں لین دین کر کے اپنے مقدمات ختم کروا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لڑائی عوامی مسائل کے لیے نہیں بلکہ اپنے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ہو رہی ہے جبکہ سیاستدان خود اداروں کو مداخلت کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی

سینیٹر سراج الحق نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو یہ حرام اور اگر آپ کے ساتھ ہو تو پھر حلال کیسے ہو گئی ؟

بھارتی وزیر اعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مودی دھمکیوں سے پہلے ہماری تاریخ پڑھ لیں۔


متعلقہ خبریں