بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے پر کنہیا کمار گرفتار


نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے بائیں بازو کے سیاست دان کنہیا کمار کو پولیس نےساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنہیا کمار بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔

گرفتاری کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی سرکار شہریت ثابت کرنے کے ثبوت مانگ رہی لیکن میری گرفتاری کے آرڈز تک نہیں دکھائے گئے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گزشتہ سال دسمبر سے شہریت کا متنازع قانون لانے کے بعد سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون بھارت کے مسلمان اقلیتوں اور ملک کے سیکولر نظریے کے خلاف ہے۔

کنہیا کمار کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو بی جے پی حکومت کے متنازع قانون کے سخت مخالف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  نریندر مودی  بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور لاکھوں بھارتی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی کی ہندو انتہا پسندانہ پالیسیزسے ملک کی سیکولر شناخت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اقلیتوں کی زندگی مشکل ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں