حزب اختلاف میں اتنا دم نہیں پنجاب حکومت تبدیل کر سکیں، ترجمان پنجاب حکومت

حزب اختلاف میں اتنا دم نہیں پنجاب حکومت تبدیل کر سکیں، ترجمان پنجاب حکومت

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں اتنا دم خم نہیں کہ پنجاب حکومت تبدیل کر سکیں۔

ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لندن میں عیاشیاں کر رہی ہیں اور خود ساختہ ترجمان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہاں تو سیاسی یتیموں کو دن میں بھی تارے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں حزب اختلاف کے اراکین حکومت کا حصہ بننے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور مسلم لیگ ن کے خود ساختہ ترجمان میڈیا میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔

محمد ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت نہ صرف 5 سال پورے کرے گی بلکہ اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہی ہو گی اور اب عوام کی حقیقی ترجمان حکومت ہی ہے باری باری کا کھیل ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی، ن لیگ لین دین کر کے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہمارا مشن ہے۔ حزب اختلاف غلط بیانی کے بجائے عوام کو اپنی لوٹ کی غضب کہانیاں بتائے۔


متعلقہ خبریں