کراچی میں بس کا کرایہ200 روپے

کراچی میں بس کا کرایہ200 روپے

فائل فوٹو


کراچی میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنی سیول نے کرایہ 20 سے بڑھا کر 200 روپے کر دیا جس پر حکومت سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ من مانے کرائے وصول کرنے پر آن لائن بس سروس بند کی جاسکتی ہے اور آپریٹرز ازخود کرایوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

سیول نے کرایوں میں اضافے سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا۔ اس کمپنی نے 2019 میں لاہور سے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔ لاہور کے بعد اسلام آباد اور کراچی میں اس کمپنی نے اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا۔

مصر سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے ابتدائی طور پر سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ20 روپے مقرر کیا تھا۔ بعد ازاں کمپنی نوٹس دیے بغیر کرایہ 50 اور اب ایک سال کے اندر 200 روپے کر دیا ہے۔

کمپنی پالیسی کے مطابق سیول پر 30 کلومیٹر سفر کرنے کا کرایہ 20 روپے وصول کیا جا رہا تھا لیکن اب200 روپے ہوگا۔ صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل کے بعد کمپنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کرایوں میں اضافہ سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں