چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کٹ تیار کرلی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا دعویٰ

کراچی: تمام اموات کورونا سے ہوئیں، کہنا قبل از وقت ہے،ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اپنے 194 اراکین ممالک کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی چین سے اپنے باشندوں کو نہ نکالے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت چین نے کورونا وائرس کو ووہان تک محدود کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مختلف ممالک اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالیں گے تو اس کا دنیا بھر میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

کورونا وائرس، ملتان میں سی پیک پر جاری کام روک دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض تشخیص نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک چین میں بھی اس وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد چار سے آگے نہیں بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھنے کے لیے جو پالسیی مرتب کی ہے اس پر ہم چین کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی جذباتی فیصلہ کر کے ہم اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بن سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وہ تمام افراد جو چین میں موجود ہیں وہ خود کو پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پہ رجسٹرڈ کروالیں تاکہ سفارتخانہ ان سے رابطے میں رہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ہم چین میں موجود پاکستانیوں کی صحیح تعداد سے آگاہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایک ہیلپ لائن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں موجود ہمارے سفارتکار چین میں موجود پاکستانیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں، ابرارالحق کا دعویٰ

کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم سب ایک پیج پر ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی رابطہ قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایشو پرکوئی مخالفت نہیں ہے اور تمام ملکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر ہم روز صوبوں کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے وائرس پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلے کٹ تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووہان میں رہنے والے پاکستانی طالب علموں نے چینی حکومت کی جانب دی گئی سہولتوں کے حوالے سے ہمیں اگاہ کیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ووہان میں موجود چار پاکستانی طالب علموں میں کورونا وائرس کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص سے ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالب علموں نے ان کی اور اہل خانہ کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7831 متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 15 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستانی طالبعلم نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کا ماضی قریب میں چین کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال سے عوام کو آگاہی دینا اپنا فرض سمجھتی ہے۔


متعلقہ خبریں