ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے تاہم دیگرمیدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقا ت میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش متوقع نہیں۔ صبح کے وقت سردی میں کمی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

جھنگ، فیصل آباد، خانیوال، سرگودھا، ملتان، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لاہور اور ساہیوال میں دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گوجرانوالہ میں شام اور رات میں بو نداباندی ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چترال، استور، مالم جبہ ، دیر ، کالام اور کرم کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں