اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41903 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار میں تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور اگلے ہی گھنٹے انڈیکس42114 سے گر کر 41996 پر آگیا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کاروبار میں بہتری دیکھی جا رہی تھی انڈیکس بتدریج اوپر جا رہا تھا۔ تا دم تحریر24,356,730 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,244,797,072 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام کے پر صرف چارپوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 41899 پرتھا اور اختتام پر 41903 رہا جب کہ 108,392,180 شیئرس کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,424,953,019 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں