سعودی عرب سے لاکھوں پاکستانی ملک بدر

فائل فوٹو


اسلام آباد:سعودی عرب نے پانچ سال کے دوران مختلف مواقعوں پر 285980 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ تحریری طور پر بتایا کہ ریاض سے کل 61076 اور جدہ سے کل 224904 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

2015 میں ریاض سے 10826 اور جدہ سے 51107 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ 2016 میں ریاض سے 11 ہزار 693 اور جدہ سے 46 ہزار 996 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔

سال 2017 میں ریاض سے 6 ہزار 662 اور جدہ سے 65 ہزار 932پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ 2018 میں ریاض سے 20 ہزار 6 سو گیارہ اور اور جدہ سے 36 ہزار 336 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ 2019 میں ریاض سے 11 ہزار 284 اور جدہ سے 24 ہزار 533 پاکستانیوں کو بھیجا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور گزشتہ برس سب سے زیادہ 184 قیدیوں کو مختلف جرائم کی پاداش میں پھانسی دی جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

سعودی عرب میں ابھی بھی سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں تاہم شک کی بنیاد پر پھانسی دیے گئے قیدیوں کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں