متنازعہ شہریت قانون: جاوید جعفری کا انتہا پسند ہندوؤں کو منہ توڑ جواب

متنازعہ شہریت قانون: جاوید جعفری کا انتہا پسند ہندوؤں کو منہ توڑ جواب

بھارتی اداکار جاوید جعفری اکثر متنازعہ مسلم مخالف قانون کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں اور اسی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں نشانے پر رکھ لیا ہے، مگر اس بار اداکار نے انہیں منہ توڑ جواب دے کر حساب چکتا کر دیا۔

جاوید جعفری کا شمار بھارت کے ان گنے چنے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مودی سرکار کے مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف ہمیشہ بڑھ چڑھی کر بولا ہے اور اسی لیے وہ انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔

شہریت کے اس متنازع قانون کو نہ صرف بھارت میں اپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے بلکہ اس کے خلاف احتجاج یورپ تک بھی پہنچ گیا ہے۔

حال ہی میں جاوید جعفری نے اس قانون کے خلاف یورپ میں احتجاج کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تو انتہا پسندوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی یہاں تک کہ ایک خاتون نے لکھ دیا کہ آپ یورپ کیوں نہیں چلے جاتے، ہمیں اپنی قوم میں آپ جیسے غداروں کی ضرورت نہیں۔

اس پر جاوید جعفری نے ان خاتون کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی قوم؟ میڈم آپ نے یہ قوم کن خریدی؟ آخری بار جب میں نے آئین پڑھا تھا تو اس میں جمہوریت، برابری اور اختلاف رائے کے حق کی بات کی گئی تھی۔ اگر آپ نے نجی طور پر اس میں کوئی تبدیلیاں کر دی ہیں تو مجھے بھی ان سے آگاہ کریں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی جاوید جعفری کی مسلم مخالف قانون کے خلاف کی گئی تقریر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی، تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کسی کے باپ کا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں