ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار


اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری رکھنے پر رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن انہیں ڈی نوٹیفائی کرے۔

کاشف چوہدری پی پی 241 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سال سمبر میں ن لیگ سے ہی تعلق رکھنے والے وزیر کھیل آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اپنے فیصلے میں چوہدری محمد سعید کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا۔

وزیر کھیل کے خلاف سرکاری رقبے پر ناجائز تجاوزات اور توہین عدالت کیس تھا۔

اکتوبر 2018 میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کو نا اہل قرار دیا تھا۔

نااہل قرار دیے جانے والے سینیٹرز میں سعدیہ عباسی اور ہارون اختر شامل تھے۔ دونوں سینیٹرز کے پاس دوہری شہریت تھی جس کی بنا پر ان کو نااہل قرار دیا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ دونوں نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں