’اداروں کو اتنا مضبوط کردیں گے جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے‘

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملکی اداروں کو اتنا مضبوط کردیں گے جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

انہوں نے یہ بات سابق وزیر قانون بابر اعوان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی جس کے دوران اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے لاکھوں پاکستانی ملک بدر

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، معاشی حالات میں بہتری کے لئے حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشاریے حوصلہ افزاء ہیں، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں