’جانوروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے‘


معروف اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوقین ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے احد رضا میر کا کہنا ہے کہ انہیں جانوروں کے لیے کام کرنے سے محبت ہے، لوگ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ جانور آپ کو بدلے میں کتنا پیار دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’یہ دل میرا‘ کے پردہ کے پیچھے کے ایک منظر کی تصویر ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بڑے برے بھیڑیے سے کون ڈرتا ہے؟‘

تصویر میں احد رضا میر ایک سفید رنگ کے کتے کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جان کر اس خوف سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔

’عہد وفا‘  میں سعد کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے بشریٰ انصاری کے ہاتھوں ہم اسٹائل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مگر لیجنڈری بشریٰ انصاری کے ہاتھوں اسے حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔


متعلقہ خبریں