سرکاری حج کے نرخوں میں سوا لاکھ سے زائد کا اضافہ

گور نمنٹ حج سکیم، 10دن میں موصول درخواستوں کی تعداد مایوس کن رہی


اسلام آباد: سرکاری حج کے نرخوں میں سوا لاکھ  سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے کم از کم نرخ ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہوں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو حج معاملات سے لاتعلق کر دیا گیا اور وہ بطور احتجاج بیرون ملک چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث حج پالیسی وفاقی کابینہ کے دو دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق حج معاملات وزیر اعظم کے مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سیکریٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی

ان کے مطابق وزارت حج میں اہم پوسٹوں پر تبدیلیوں سے سعودی عرب میں کمپنیوں سے باضابطہ معاملات طے نہیں ہو سکے، اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگا ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آخری وقت میں ڈپٹی سیکریٹری حج، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ڈائریکٹر حج مکہ سید امتیاز شاہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی بیورو کریسی نے تجربہ کار ٹیم کو ہٹا کر نئی ٹیم لگا دی جسے معاملات کا علم نہیں، ماضی میں زیادہ سے زیادہ 23 سو ریال تک حاصل کی جانے والی رہائش اب 25 سو سے بھی زائد میں حاصل کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال 850 ریال میں ملنے والی رہائش 950 سے زائد ریال میں حاصل کی گئی۔

ٹرانسپورٹ کی مد گذشتہ سال کے مقابلے میں میں فی حاجی 150 ریال کا اضافہ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں