سندھ حکومت کا ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں روکنے کا حکم


کراچی: سندھ حکومت نے کراچی پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ حکومت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے حکم پر صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب  نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کل سے ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی گرفتاری نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں