اقرا عزیز اور یاسر حسین تھر کے باسیوں کے مسیحا بن گئے

اقرا عزیز اور یاسر حسین تھر کے باسیوں کے مسیحا بن گئے

اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے تھر کے رہائشیوں کو پانی بھرنے والا ویل دیا تو ایک خاتون جذباتی ہو کر رو پڑیں۔

پانی کو ضائع ہونے سے روکنے اور اسے بچانے کے لیے یاسر حسین ایک این جی او کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ تھرپارکر جیسے شہروں میں  پانی کی فراہمی کے ساتھ اس کی بچت کے لیے شعور بھی پیدا کر رہے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ تھر پارکر میں ایک خاتون کے ساتھ موجود ہیں اور خاتون اقرا سے گلے مل کر رو رہی ہے۔

اداکار نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ’اس عورت کی بہن 8 ماہ کی حاملہ تھی اور 2 کلومیٹر دور سے مٹکے میں پانی بھرکر لاتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوگئی۔ آج جب این جی او کے ہمراہ تھرپارکر کے لوگوں کو پانی بھرنے والا ویل دیا تو وہ اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ رو پڑی ‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ا’ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں لوگ بغیر پانی کے زندگی بسر کررہے ہیں اور اس کی ایک ایک کےلیے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہم نل کھول کر بھول جاتے ہیں پانی بچائیے زندگی بچائیے۔‘


متعلقہ خبریں