ٹڈی دل حملے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل حملے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ (نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر) کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی: ٹڈی دل فرائی ہو کر سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیرِبرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل حملے کے خطرے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے وفاقی سطح پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کا چیئرمین، فوڈ سیکیورٹی کے چیئرمین کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بھی منظور کیا گیا جس کی پہلے عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایکشن پلان میں این ڈی ایم اے اور وفاقی و صوبائی محکموں کی تمام ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تڈی دل کے باعث فصلوں کو نقصانات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کو تحفظ فراہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات فراہم کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا بہاولپور ڈویژن میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اس مقصد کے لیے درکار تمام وسائل مہیا کرے گی۔


متعلقہ خبریں