روہڑی میں مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی


سکھر: پنجاب سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی سکھر میں روہڑی کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی، جس کے بعد کوئٹہ روہڑی ٹریک تمام ٹریفک کے لیے بلاک ہوگئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق روہری میں ریلوے ٹریک بلاک ہونے کی وجہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  پٹڑی سے اترنے والی بوگی کو ہٹانے کا عمل شروع کر کے جلد ٹریک بحال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اگست  دوہزار  اٹھارہ  سے  اب  تک  ٹرینوں کو آتشزدگی  اور دیگر نوعیت کے 23 سے زائد حادثات پیش  آچکے  ہیں۔ انیس جون  2019کو جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔

دو مئی  2019 کو جعفر ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں  حادثہ  پیش آیا ، اٹھارہ مئی  2019کو جناح ایکسپریس بزس کلاس میں آگ بھڑکنے کے واقعات پیش آئے۔

اگست دو ہزار اٹھارہ سے اب تک ٹرین ڈی ریلمنٹ کے ستاون بڑے حادثات رونما ہوئے۔ سب سے زیادہ ستاون واقعات ٹرین ڈی ریلمنٹ کے پیش آئے۔

گزشتہ سال اگست سے نومبر تک ٹرین ڈی ریلمنٹ کے نو، دسمبر میں چار، جنوری کے مہینے میں پانچ واقعات ہوئے،ماہ فروری اور اپریل میں چھ ، مارچ میں دس، مئی میں پانچ اور جون میں آٹھ ریل گاڑیاں پٹری سے اتریں، جولائی کے گیارہ دنوں میں بھی سات حادثات ہو چکے ہیں۔

شہریوں  کا  کہنا  ہے  کہ  ریلوے  انتظامیہ  کی  غفلت  کے  باعث  اس  قسم  کے  حادثات  رونما  ہوتے  ہیں ،احتیاطی  تدابیر  اورچیک  اینڈ  بیلنس  کا  معیار  بہتر  بنایا  جائے  تو  حادثات  میں  کمی  آسکتی  ہے۔


متعلقہ خبریں