ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

فائل فوٹو


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار

ہم نیوز نے ایف بی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 28 فروری 2020 کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اب تک 26 لاکھ افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 19-2018 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق مالی سال 18-2017 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 27 لاکھ 60 ہزار تھی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں