وفاق سے تعاون کریں گے،مراد علی شاہ: ترقیاتی امور پر سیاست نہیں ہوگی، اسد عمر

وفاق سے تعاون کریں گے،مراد علی شاہ: ترقیاتی امور پر سیاست نہیں ہوگی، اسد عمر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زیر التوا امور باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے مکمل اور بھرپور تعاون کرے گی۔

آئی جی سندھ کے تبادلے کی الجھن: وزیراعلیٰ سلجھن ڈھونڈنے زرداری کے پاس پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ یقین دہانی وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کرائی۔ وفاقی وزیر نے ان سے ملاقات کی جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ ترقیاتی امورپر سیاست نہیں ہو گی۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ہونے والی ملاقات میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے- IV) ، کراچی سرکلر ریلوے ، ایس- III ، حیدرآباد یونیورسٹی / انسٹی ٹیوٹ اور جامشورو/سیہون روڈ جیسے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی سندھ کا انتخاب دیئے گئے ناموں سے کیا جائے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے وفاقی مالی اعانت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس طرح کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے دوران ملاقات کہا کہ وفاقی حکومت کے مشترکہ طور پر مالی اعانت منصوبوں جیسے کے IV واٹر سپلائی منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے بھی سندھ کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کمیشن اور ای اے ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کے لیے عملدرآمد کی وضع کو حتمی شکل دینے کی خاطر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی کہ جب آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کے مابین سخت تناؤ کی کیفیت موجود ہے۔

بلاول کا ایک بار پھر ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ

دلچسپ امر ہے کہ آج جب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکومت کو صوبہ سندھ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرارہے تھے تو عین اسی وقت چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنی پرانی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر پی پی سے ملنے کی دعوت دے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں