خیبر پختونخوا: کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

سوات: صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ مریض کو اسپتال میں علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پاکستانی طالبعلم نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

ہم نیوز کے مطابق سوات کا رہاشی کچھ عرصہ قبل چین سے واپس آیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر طاہر نعیم کے مطابق مریض میں ابھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر اسے علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پمز اسپتال سے غائب

ڈی جی ہیلتھ نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ مریض کچھ دن ڈاکٹروں کی زیر نگرانی اسپتال میں مقیم رہے گا اور اس دوران اس کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر ایک دن بھی اسے اسپتال میں نہیں رکھیں گے مگر گھر جانے کی اجازت دینے سے قبل تسلی کرنا انتہائی ضروری ہے۔

چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کٹ تیار کرلی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا دعویٰ

کراچی میں گزشتہ روز لیاری کا ایک باشندہ منظر عام پر آیا تھا جو ووہان میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے چند دن قبل وہاں سے نکل گیا تھا مگر اب اسے شہر قائد کے ایک بڑے نجی اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ضروری ٹیسٹ کررہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایک کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا لیکن پھر وہ مریض پمز اسپتال سے غائب ہوگیا تھا جس کے متعلق کچھ علم نہیں ہوسکا ہے۔


متعلقہ خبریں