تاوان کیلئے اغوا کیا گیا سات سالہ طالبعلم بازیاب


پشاور: پشاور پولیس نے تاوان کے لیے اغوا  کیا گیا سات سالہ طالب علم کو چار گھنٹے کے اندر بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردیا۔

ایس پی پشاور سٹی پولیس محمد شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اغوا کاروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت پانچ اغوا کار گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں وادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد شعیب کے مطابق اغوا کاروں نے دوسری جماعت کے طالبعلم کاشان کے گھر والوں سے سات لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

ایس پی سٹی پولیس کے مطابق خوف کے باعث والدین نے کیس رپورٹ نہیں کیا تھا لکین پولیس نے خود ان سے رجوع کیا تھا۔

ایس پی سٹی محمد شعیب کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے ایک مکان میں بچے کے ہاتھ  پاؤں باندھ کر بھوکا پیاسا رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں