اسلام آباد، راولپنڈی میں پانی کا مسٗلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کا مسٗلہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی قلت کے مسائل کو حل کرنے کا جاٸزہ لیا گیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) علی نواز اعوان، وفاقی اور صوبائی حکام  نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا مقصد پانی کے مسئلے کا پائیدار حل ڈھونڈنا ہے، کینوکہ جڑواں شہروں کے آس پاس پانی کے کافی ذرائع دستیاب ہیں۔ تاہم واٹر مینجمنٹ سسٹم کمزور ہے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں خانپور ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں ذمہ داریاں واضح نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے حکام کو ہدایت کی کہ خانپور ڈیم ذخائر کے فیز II پر کام جلد شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں کو پانی کے مناسب معیار کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں