پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

petrol پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

2018 سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی بڑھیں؟

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے فروری کے مہینے کے لیے ڈیزل کی قیمتوں میں دو فیصد اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں صرف چھ پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

وفاقی حکومت پہلے ہی اضافی ریونیو کے حصول کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں