امریکہ، برطانیہ کے نقش قدم پر: پاکستان کے متعلق ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

پاکستان کی افغان صوبہ لوگر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کے متعلق اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔ امریکہ سے قبل برطانیہ نے بھی چند روز قبل پاکستان کے متعلق اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی تھی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان میں امن و امان میں کو صورتحال کو بہتر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں ایک قدم ہے۔

پاکستان میں امن و امان کا برطانیہ نے اعتراف کرلیا: ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں