شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلاآباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہفتےکی صبح مطلع بالکل صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی معمول کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ زیادہ سے زیادہ 15 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے ک توقع ہے۔ پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم لا ہور اور گو جرانوالہ میں صبح کے وقت بونداباندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 26 تک جانے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جب کہ آزادکشمیر میں چند مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں