کوروناوائرس سے259 افراد ہلاک، 21 ممالک متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کوروناوائرس سے چین میں 259 افراد ہلاک اور 11791 لوگ ہوئے ہیں جب کہ یہ وائرس21 ممالک تک پھیل چکا ہے۔

چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پینتالیس افراد وائرس سے موت کا شکار ہوئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ ہوبائے میں ہوئی ہیں۔ مارکیٹ میں ماسک کی قلت  کے باعث چینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک بنابا شروع کر دیے ہیں۔

روس، جرمنی اور تھائی لینڈ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے اکیس ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی نے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد چین سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنگاپور نے حال ہی میں چودہ دن چین رہنے والوں پر ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اطالوی بندر گاہ پر 6ہزار مسافروں سے بھرے کروز شپ کو روک لیا گیا ہے۔

امریکہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو چین کا رخ کرنے سے روک دیا۔ تین امریکی ایئرلائنزنے  بھی چین کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ چین سےنکالے گئے 195 افراد کو دیگر شہریوں سے الگ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

برطانیہ نے اپنے ایک سو دس شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ووہان سے نکال کر انگلینڈ کے ایرو پارک اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ پاکستان، فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔

چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستانیوں کی معلومات

وائرس سے متاثرہ ووہان سمیت چینی صوبہ ہوبے میں 559 سے زائد پاکستانی طلبہ  موجود ہیں۔ ہوبے کی 14 یونیورسٹیوں میں489  پاکستانی طلبہ ہیں جبکہ طلبہ کیساتھ خاندان کے 70 افراد بھی موجود ہیں۔

ہوبے یونیورسٹی میں 14، سینٹرل چائنا یونیورسٹی میں 16 اور ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبہ اور ان کے خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔

وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں موجود پاکستانی شہریوں کیساتھ معصوم بچے بھی ہیں۔ ووہان یونیورسٹی میں 82 طلباء اور  خاندان کے 23 افراد ہیں۔

ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں 19، ووہان یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 83، ووہان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 5 طلبا، ہوبے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک پاکستانی طالبعلم ہے۔

ہوبے یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 60 پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے 27 افراد موجود ہیں۔ ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبا اور ان  خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔

چین کے صوبہ جیلن سے ایک مہمان طالبعلم ووہان یونیورسٹی کا حصہ ہے، ہواژانگ زرعی یونیورسٹی میں 47، زانگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء میں 22 پاکستانی طلبا موجود ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ووہان کیمپس میں 8 طلبا اور ان کے خاندان کے 5 افراد موجود ہیں۔ چائنیز یونیورسٹی آف جیوسائنسز ووہان میں پاکستان کے 71 طلبا اور ان کے خاندان کا ایک فرد موجود ہے۔

 


متعلقہ خبریں