اراکین سینیٹ کی تنخواہیں400 فیصد بڑھانے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں 400  فیصد تک اضافے کا بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ کا آئندہ اجلاس آئندہ ہفتے سوموار کو ہوگا جس کے ایجنڈے میں تین بل شامل ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں، اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور سینیٹرز کو ملنے والے ٹریول الاونس میں اہل خانہ کو شامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

بل کے متن میں شامل ہے کہ ایک سال پہلے تک ایوان بالا میں اہل خانہ کے لئے ٹریول الاونس کی سہولت تھی جسے ختم کیا گیا، ارکان سینیٹ کے بیوی بچوں کا سالانہ ٹریول الاونس بحال کیا جائے

سینیٹرز کو سال میں ملنے والی جہاز کی ٹکٹیں ضائع ہو رہی ہیں کیونکہ اہل خانہ سرکاری خرچ پر ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اس مقصد کے تحت بل جمع کرایا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم بلز ہیں ان پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ بل میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کی تنخواہیں ہائی کورٹ کے ججز کے برابر کرنے کی شق بھی بل کا حصہ ہے۔ امید ہے اپوزیشن ان بلز کو متفقہ طور پر منظور کرے گی۔


متعلقہ خبریں