پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم پرفارم کر رہی ہے اس لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ مخالف ٹیم کو کبھی بھی آسان ہدف نہیں سمجھنا چاہیےاس لیے ہماری کوشش ہوتی اچھی ٹیم میدان میں لائی جائے۔

بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کیلے مشکل ثابت ہو سکتی ہے ٹیسٹ سیریز میں آگے جانے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنا ہوں گا جس کے لیے بیٹنگ اور باولنگ میں بہتری لانا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ عثمان شنواری کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے جب کہ کاشف بھٹی کی جگہ بلال آصف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کسی کھلاڑی کو نظرانداز نہیں کیا بلکہ یہ دیکھا ہے کہ کنڈیشنز کے حوالہ سے دیکھتے ہیں کس کھلاڑی کو یوٹیلائیز کرنا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تھوڑے تجربہ کار کھلاڑی کھلائیں کیوں کہ میرے لیے ہی نہیں کھلاڑیوں کے لیے بھی مسئلہ ہے کہ ٹیسٹ میچ زیادہ نہیں ہوتے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئی گارنٹی نہیں کہ اگر کسی ٹیم نے ایک میچ میں پرفارم کیا تو اگلی میں بھی وہ جیت کر آئیں گے، پہلے سے کچھ ڈیفائین نہیں کرسکتے۔

بنگلہ دیش کیخلاف اظہرعلی کیپٹن، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمدرضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود اور یاسر شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مہمان ٹیم  پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے 6 فروری کو پاکستان آئے گی۔


متعلقہ خبریں