واٹس ایپ آج سے لاکھوں اسمارٹ فونز پر چلنا بند ہو جائے گا


اسلام آباد: دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ (WhatsApp) آج رات 12 بجے سے لاکھوں اسمارٹ فونز پر چلنا بند ہو جائے گا.

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز پر اب واٹس ایپ نہیں چلے گا، کیونکہ ایسا کرنا صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم تھا

کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی آئی فون جو آئی او ایس سیون (iOS7) سے پرانا ہو گا اس پر یکم فروری 2020 سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

معروف موبائل فون کمپنی آئی فون نے آئی فون 5 ایس اور 5 سی سن 2013 میں متعارف کرائے تھے۔ 31 دسمبر کے بعد یہ موبائل فونز بھی اس سے محروم ہو جائیں گے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائس 2.3.7، جوعام طور پر جنجر بریڈ کے نام سے معروف ہے، پر بھی اس سال کے آخر سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

معروف ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کر رہا ہے وہ اب نئے اکاؤنٹ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر سکتا ہے کیونکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے ایسے فونز کے لیے فیچرز بنانا بند کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق واٹس ایپ 31 دسمبر سے نوکیا سمبیان ایس 60 (Nokia Symbian S60)، بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری (BlackBerry OS and BlackBerry) ، نوکیا ایس 40 (Nokia S40) پر بھی سروس دینا بند کر دیگا۔

اعلان کے مطابق ونڈوز موبائل آئی او ایس 7 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 پر واٹس ایپ سروس یکم فروری 2020 سے دستیاب نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ ہر سال باقاعدگی سے پرانے آلات پر سروس دینا بند کر دیتا ہے، جس سے صارفین نئے موبائل فون رکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں