پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کے پرفارم کرنے کا امکان

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کے پرفارم کرنے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کی خبریں زیرگردش ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکارائیں پی ایس ایل سیزن 5 کے آفیشل نغمے گلوکاروں کے ہمراہ پر پرفارم کریں گی۔

پی ایس ایل 5 کا ترانہ پاکستان کے چار بڑے گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون اور عاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کو دونوں اداکارائیں ان گلوکاروں کے ساتھ مل کر افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پی ایس ایل 5 کا ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جس  پر مداحوں کی جانب سے بہت برا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

عوام اس ترانے کی وجہ سے نہ صرف گلوکاروں بلکہ پی سی بی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں