بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا تعلق مدار پور گاؤں سے ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، فردوس عاشق

گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں