مشرف کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کیلئے ایک اور درخواست دائر


اسلام آباد: خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو دی جانے والی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کے لیے وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت سزائے موت کی سزا کالعدم قرار دے کر پرویز مشرف کو واپس پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان واپسی پر شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ پرویز مشرف کو وطن واپسی پر سنگین غداری کیس میں تاخیر سماعت کا حق دیا جائے۔

ریٹائرڈ فوجی سردارملک امان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے۔ خصوصی عدالت کا ٹرائل اور فیصلہ غیر قانونی یے۔


متعلقہ خبریں