محصولات کے مجموعی حجم میں17 فیصد اضافہ ہوا، ترجمان ایف بی آر


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ جنوری 2020 میں محصولات کے مجموعی حجم میں 17 فیصد کا مثبت اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری 2020 میں حاصل کردہ ریونیو 320 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکسز میں ہونے والی بڑھوتری اور اندرونی ٹیکسز سے ہونے والی آمدنی میں 30 فیصد اضافہ ہوای ہے جو کہ ایف بی آر میں اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہ آیا۔

۔ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا جو کہ پاکستانی عوام کی ادارے پر اعتماد کی علامت ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2018 کے لیے 31 جنوری 2019 تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد سولہ لاکھ پینتالیس ہزار آٹھ سو اٹھائیس تھی جو کہ ٹیکس سال 2019 کے لیے 31 جنوری 2020 کو بڑھ کر تئیس لاکھ بیالیس ہزار چھ سو بیالیس ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطانق اس سال 120 ارب کے ریفنڈز جاری ہوئے جبکہ پچھلے سال 65 ارب کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں