پاکستان یا مسلم مخالف ہونے کا الزام بدنام کرنے کی کوشش ہے، ڈیوڈ روز

پاکستان یا مسلم مخالف ہونے کا الزام بدنام کرنے کی کوشش ہے، ڈیوڈ روز

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز  نے کہا ہے کہ مجھ پر پاکستان یا مسلم مخالف ہونے کا الزام بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے لندن میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف یا کوئی اور قانونی معاملے پر بات نہیں کر سکتا جبکہ مجھ پر پاکستان یا مسلم مخالف ہونے کا الزام بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ریکارڈ ہے کہ ہمیشہ نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی اور ناانصافی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تحقیقات کیں۔

برطانوی صحافی نے کہا کہ میں نے گوانتا ناموبے اور ڈرون حملوں کے خلاف تحقیقات کیں ہیں اور 20 سال جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے شخص کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نسل پرست کہا ہے تو ثابت بھی کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں جو عدالت آئے گا اسے قانون کے مطابق حق ضرور ملے گا، چیف جسٹس پاکستان

واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کے خلاف غیر ملکی جریدے میں خبر شائع کی تھی اور شہباز شریف نے خبر کو من گھڑت کہتے ہوئے برطانوی عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں