اتحادیوں کےساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھی ق لیگ کے ساتھ اتحادی رہیں گے، اتحادیوں کےساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، یہ سیاست کا حسن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں، ملک میں جمہوری روایات کو مزید پختہ ہونا ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے، پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا۔

انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ پرانے اوراچھے تعلقات ہیں، چودھری پرویزالہٰی نے میرے بارے میں کوئی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے تومثبت بات کی کہ اتحاد ٹوٹنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔

چودھری سرور نے کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا،اب عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کررہے ہیں۔ رواں سال ہماری توجہ گڈ گورننس اورمہنگائی کےخاتمےپرہے۔

کورونا وائرس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، یقین ہے چین جلد ازجلد اس وبا سے نجات حاصل کر لے گا۔


متعلقہ خبریں