لاکھوں موبائل فونز واٹس ایپ سے محروم


پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے موبائل فونز پر چلنا بند ہوگیا۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق وہ صارفین جو ایپل آئی او ایس 8 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 جنجر بریڈ یا اس سے پرانے ورژن استعمال کررہے ہیں ان کے موبائل میں اب واٹس ایپ کام نہیں کری گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق انڈرائیڈ کے ڈھائی ارب صارفین میں سے اب بھی 0.3 فیصد افراد جنجر بریڈ استعمال کررہے ہیں۔

معروف ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کر رہا ہے وہ اب نئے اکاؤنٹ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر سکتا ہے کیونکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے ایسے فونز کے لیے فیچرز بنانا بند کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں