سندھ حکومت کو ریلوے کی زمین دینے کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ریلوے کی زمین دینے کے لیے تیار ہیں جس کیلئے کے سی آر کی 38 کنال زمین واگزار کرالی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کے سی آر پر 12 فروری تک مہلت دیتے ہوئے اس  سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو مفت ٹرین نہیں دی، کوئی اپنی ٹرین چلانا چاہتا ہے اس کو ہم ٹریک دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان کی معیشیت کے لئے بہت بڑا امتحان ہے، ہمارا بہت سے اہم چیزوں کی برآمدات چین سے ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بارہ جنوری سے قبل اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے، کراچی کو آج تک اہمیت نہیں دی گئی اب بہتری لائی جائے گی سپریم کورٹ کے فیصلے کے فورا بعد ٹی ایل کے ملازمین کو مستقل کردیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ریلوے اپنی زمین دینے کے حوالے بات کی جائے گی تاکہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع ہو سکے اور بہت جلد افغان ٹریڈ کے لئے ریل جلد چلائی جائیگی۔

انھوں نے کہا کہ بہت جلد ریلوے لاہور کے افسران کو کراچی تعینات کیا جائیگا اور تھر ریلوے کے لئے جلد ٹینڈر جاری کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں