شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد کر دی۔

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں گزشتہ 10 روز کے دوران جگر کی پیوندکاری کے دران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں دو مریض اور ایک جواں سالہ ڈونر شامل ہیں۔ جس کے بعد پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے شیخ زید اسپتال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پہوٹا) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تاحکم ثانی کسی مریض کی پیوندکاری نہیں کی جائے گی اور جن پیوندکاری کی پہلے اجازت دی جا چکی ہے ان اجازت ناموں کو منسوخ سمجھا جائے۔

مراسلے کے مطابق اگر کسی مریض کی پیوندکاری بہت ضروری ہوئی تو پہلے پہوٹا سے رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں http://پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کر لی

اس سے قبل پہوٹا کی جانب سے تحقیقات کے لیے ڈاکٹر نائلہ اسد کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کی جا چکی ہے جو پیوندکاری کے آپریشنز میں سنگین غفلت کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ کمیٹی میں ڈاکٹر عزیر قریشی، ڈاکٹر سلمان جاوید، پنجاب پہوٹا کے عمران احمد، عدنان احمد بھٹی اور ڈاکٹر مدثر ظہور شامل ہیں۔

کمیٹی چار روز میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پہوٹا کو جمع کرائے گی۔


متعلقہ خبریں