اسلام آباد: نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش

FBR

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر سے تعلق رکھنے والے گریڈ 22 کے افسر محمد جاوید غنی کا نام زیر غور ہے۔ نجی شعبے سے بھی موزوں شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے احمد مجتبیٰ میمن اورسیکرٹری امور کشمیر طارق پاشا کے ناموں پر بھی غور و خوص ہورہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ زیادہ عرصے تک خالی نہیں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مسلسل رخصت کے باعث محصولات میں کمی ہوسکتی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی عہدے پر تعیناتی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں