بھارت کا شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت کا شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

واشنگٹن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے متنازع شہریت قانون کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھارت کے شہریت بل کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ متنازع شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا کہ بھارت پر امن مظاہرین کے لیے خطرناک ملک بن گیا ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت بیانات دے رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو کبھی قبول نہ کیا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

واضح رہے کہ بھارت نے متنازع شہریت قانون کو متعارف کرایا اور حکومتی بل کے خلاف بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بھی پر امن مظاہرے کر رہے ہیں تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے انتہا پسند ہندوؤں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں