پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اجلاس پیر سے شروع ہو گا

imf

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 فروری سے شروع ہونے والا اجلاس 13 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکامی کے علاوہ سرکلر ڈیٹ سمیت توانائی سیکٹر میں اصلاحات بھی ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

ذرئع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور اوگرا کو خودمختار کرنے کے حوالے سے قانون سازی میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کو نجکاری پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف نان ٹیکس ریونیو کا بھی جائزہ لے گا اور اس کے ہدف بڑھانے پر بھی غور ہو گا۔ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 1500 ارب کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت توانائی اور وزارت منصوبہ بندی کا بھی دورہ کرے گا اس کے علاوہ آئی ایم ایف کا وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے آئی ایم ایف کے ہدف کو حاصل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں