عمران خان کا بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سفر کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے بڑھ جائے گا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو کتنا نقصان ہوگا؟

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم جب کل خصوصی طیارے کے ذریعے ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے تو بھارت کی فضائی حدود سے گزرنے کے بجائے چین کی فضائی حدود کا استعمال کریں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باعث کیا ہے۔

بھارتی حکومت جون 2019 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی۔

بھارت کی مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

درخواست پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم کو 13 جون کو گزرنا تھا۔ وہ بشکیک کرغستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔


متعلقہ خبریں