منبر و محراب سے بدعنوانی،مہنگائی،ظلم کیخلاف آواز بلند کی جائے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ منبر و محراب سے بدعنوانی، مہنگائی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحصالی نظام کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے جبکہ آئین اور شریعت میں خواتین کو جو حقوق حاصل ہیں انہیں سلب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب کے خلاف شعور کا سفر طالبات کا اصل ہدف ہونا چاہیے، حکومت نے اپنے دعوﺅں کے باوجود بچوں اور بچیوں کی تعلیم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے فنڈز کی کمی کی وجہ سے سکڑ رہے ہیں اور نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو پڑھانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمران پارٹیوں کی طرح اسٹیٹس کو کی محافظ ہے اور مختلف الخیال لوگ ذاتی مفادات کے لیے جمع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا شہریت قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

امیر جماعت اسلامی نے علمائے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کا تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ہے اور علما کو بھی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ منبر و محراب سے بدعنوانی، مہنگائی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔


متعلقہ خبریں